Wednesday, May 13, 2020

کورانا وائرس سے متاثر افراد کو کتنے ڈالر ملتے ہیں؟

برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی ایشیائی برادری میں کچھ افراد ایسی جعلی خبریں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ غیر سفید فام مریضوں کو ہسپتال میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا جائے گا۔ بریڈ فورڈ رائل انفرمری کے ڈاکٹر جان رائٹ نے اینستھیزیا دینے والی ایک ایشیائی نژاد ڈاکٹر سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انھیں کس وجہ سے گالم گلوچ سے بھرپور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

ہسپتال میں ان برادریوں کے مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کی وجہ سے جھوٹی افواہوں کو ہوا ملی ہے۔ ملک بھر کے شہروں میں ایسا ہو رہا ہے اور بریڈ فورڈ اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
کبھی کبھی یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ سیاہ فام، ایشیائی اور دیگر نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے مریضوں میں موت کی شرح اس لیے زیادہ ہے کیونکہ انھیں وہی عملہ ہلاک کر رہا ہے جنھیں ان کی مدد کرنی چاہیے۔
تاہم مسلمان معالجین کے لیے یہ بات زیادہ باعث کلفت ہے کہ اس طرح ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت پر سوال اٹھئے جا رہے ہیں جبکہ جو رمضان کے مقدس مہینے میں کووڈ وارڈز میں روزے کی حالت میں انھیں لمبی لمبی شفٹوں میں کام کرنا پڑ رہا ہے۔
میری ساتھی فوزیہ حیات، جو کہ اینستھیزیا کی کنسلٹنٹ ہیں، انھوں مجھے بتایا کہ انھیں حال ہی میں ایک مقامی شخص سے ایک نہایت ہی بغض و عناد سے بھرا ہوا بے وقوفانہ پیغام موصول ہوا تھا۔
اس کا پسِ منظر کچھ یوں تھا کہ چند روز قبل فوزیہ کے شوہر نے کئی ہفتوں سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرنے کی کوشش کی تھی جن میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ لوگوں ہسپتالوں میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ غلط ہے اور ان کی اہلیہ فوزیہ اُس انفرمری کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں کام کرتی ہیں اور وہ اس بات کی تصدیق کر سکتی ہیں۔
اس کے بعد فوزیہ کو ویڈیوز فارورڈ کی جانے لگیں جن میں سے زیادہ تر کو تو انھوں نے کھول کر ہی نہیں دیکھا۔ تاہم ان میں سے ایک پر ان کی نظر ضرور پڑی اور انھوں نے اس کا ایک مختصر سا جواب بھیج دیا۔
ان کے مطابق انھوں نے خاص طور پر یہ کہنے کی کوشش کی کہ ’آپ جو کچھ شیئر کر رہے ہیں اس میں محتاط رہیں اور دونوں طرف کے دلائل دیکھیں۔ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ کو تمام تر معلومات حاصل ہیں، نہیں تو آپ نقصان پہنچا سکتے ہیں، آپ کسی کو ہسپتال میں آنے سے روک سکتے ہیں۔‘
رمضان المبارک کے آغاز کے باوجود گالیوں بھرے پیغامات جاری رہے اور ایک ٹیکسٹ میسج خاص طور پر جارحانہ تھا۔
فوزیہ بتاتی ہیں: 'مجھے ایک پیغام بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ این ایچ ایس کارکنان بونس کے لیے کام کرتے ہیں، کہ ہم کسی موت کو کووڈ کی موت کا سرٹیفیکیٹ دینے کے لیے پیسے لے رہے ہیں اور ہم بنیادی طور پر جان لینے کے لیے پیسے لے رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کسی کو اس قسم کی بات کہنا بہت ہی ظالمانہ بات ہے۔'
اس پیغام میں ڈاکٹروں پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو 'ڈو ناٹ ریسسیٹیٹ' فارم یعنی ہوش میں نہ لانے والے فارم پر دستخط کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ کووڈ 19 کا واقعتاً کوئی وجود نہیں ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا: 'براہ کرم اپنا ضمیر بیچنا اور مشروم بننا بند کرو اور حق کے لیے کھڑے ہو جاؤ۔ آپ کو اللہ کے دربار میں ان لوگوں کی موت کے لیے اور اس زندگی میں غفلت برتنے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور یہ زندگی بہت ہی مختصر ہے۔'
Fozia Hayat
تصویر کے کاپی رائٹ
Muhammad Faisal
پھر فوزیہ نے انٹرنیٹ پر 'مشروم بننے' کے معنی تلاش کیے تو پتا چلا کے اسے ایسے شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جسے اندھیرے میں رکھا جائے یعنی کچھ نہ بتایا جائے یا اسے غلط معلومات دی جاتی ہے۔
وہ کہتی ہیں: 'یہ رمضان کا مہینہ ہے اور ہم لوگ روزہ رکھتے ہیں۔ ہم با عمل (مسلمان) ہیں اس لیے یہ بہت تکلیف دہ ہے کہ کوئی مجھے یہ میسج بھیجے کہ 'آپ نے اپنا ضمیر بیچ دیا ہے، آپ بدعنوان ہیں، مشروم ہیں۔۔۔ آپ کے ہاتھ خون آلودہ ہیں۔'
انھیں اس بات پر بھی حیرت تھی کہ یہ پیغام بریڈ فورڈ کی ایک کامیاب کاروباری شخصیت نے انھیں بھیجا تھا۔ ’ایسے شخص سے آپ یہ امید نہیں کرتے کہ وہ جعلی خبروں کی گرفت میں آ جائے گا۔‘
فوزیہ نے کہا: 'وہ کافی سمجھدار میعلوم ہوتے تھے اور یہی بات مزید پریشان کن ہے۔'
'اپنی رائے رکھنا ٹھیک ہے لیکن آپ ظالم نہ بنیں اور لوگوں پر الزامات نہ لگائیں۔ یہ رمضان کا مہینہ ہے اور یہ ایک دوسرے کے ساتھ غم خواری اور فراخدلی کا مہینہ ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ انھیں خدشہ ہے کہ ایک یا دو افواہ باز ایسے مریضوں کو ہسپتال سے دور رہنے کے لیے متاثر کرتے ہیں جنھیں واقعی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
ہسپتال کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں سفید فام اور جنوبی ایشیائی مریضوں کے نتائج مساوی طور پر اچھے ہیں لیکن اس قسم کی اٹکل پچو باتوں سے جان کے زیاں کا خطرہ ہے اور اس سے حالات بد سے بدتر ہی ہوتے ہیں۔
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ مجموعی طور پر سیاہ فام اور جنوبی ایشیائی مریضوں کا کووڈ 19 سے مرنے کا زیادہ خطرہ ہے لہذا ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ بلا تاخیر مناسب دیکھ بھال کروائیں۔
فوزیہ نے اس جارحانہ پیغام کی پولیس میں شکایت کی۔ لیکن پھر انھوں نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مزید آگے نہ لے جانے کا فیصلہ کیا۔
اس کے بجائے بریڈ فورڈ میں مساجد کی کونسل کے سربراہ زلفی کریم کے مشورے پر وہ 'ریڈیو رمضان' میں اس کے بارے میں بات کرنے جارہی ہیں۔ اور وہ لوگوں کو یہ یقین دلائیں گی کہ اگر وہ بیمار ہیں تو ہسپتال میں بغیر تفریق رنگ و نسل اور عقیدے کے ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔
تصویر کے کاپی رائٹس @BTHFT
جب میں نے زلفی اور فوزیہ کو ایک دوسرے سے ملایا تو زلفی یہ سن کر پریشان ہو گئے کہ فوزیہ کیسے حالات سے گزریں اور بطور خاص ایسے وقت میں جب وہ زندگی کو بچانے کے لیے سخت کوشش کر رہی تھیں۔ اس کے ساتھ انھوں نے کہا کہ وہ جھوٹی افواہوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مسٹر زلفی نے کہا: 'ہم اس کے متعلق تحقیقات کرسکتے ہیں کہ یہ کہاں سے آرہا ہے اور شاید اس میں ملوث لوگوں میں سے کچھ سے ہم بات بھی کریں۔ لوگوں کو تعلیم دینے اور ان میں پیداری پیدا کرنے کے لیے ہت سارے اچھے کام جاری ہیں اور پھر ایسے میں اس طرح کی چیزیں واقعی افسوسناک پریشان کن ہیں۔
'میرے خیال سے ہمیں فوری طور پر ایسے مسائل سے نمٹنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اس قسم کے پیغامات پر ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم لوگوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے قائل کر سکیں۔'

Wednesday, April 29, 2020

Life changing Blogg...


ہم کون ہیں کبھی سوچا ہے؟ جواب انسان
ہمارا مزہب کیا ہے؟ جواب مسلمان/ عیسائی یا کوئی اور مزہب
لیکن وہ مزہب ہمیں کیا سیکھاتا کیا تربیت دیتا ہے؟ کبھی یہ نہیں سوچا ہم نے کیوں ؟ کیوں کے ہم نے اپنا (Ideal) ڈھونڈ لیا ہے یا لیے ہیں ۔ لیکن کبھی سوچا کہ ہم اپنا (Ideal) مثالی کردار کن کو بناتے ہیں ۔ وہ مثالی کردار ہمارے (Celebrities) ہیں ۔ جن کو ہم اپنے روزمرہ کی روٹین میں ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں ۔ اور یہ سال کے 12 ماہ میں سے 11 ماہ ہمیں کبھی کسی فلم ، کسی ڈرامہ سیریل، کبھی گانے کی پروموشن کی (Advertisement) کرتے نظر آتے ہیں ۔ اور جب مسلمانوں کا ایک مقدس ماہ آتا ہے جسے ماہ رمضان کہا جاتا ہے اور یہ (Celebrities) مثالی کردار اس ماہ میں میں ہمیں دین کی تبلیغ کرنے لگ جاتے ہیں۔ اور ہمارے میڈیا چینل بھی اسلام (Celebrities) کے ہاتھوں تھما دیتے ہیں ۔ اور اس میں کوئی اور غلط نہیں ہم لوگ خود ہیں ۔ کیوں کہ ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ ہمارا اسلام ۔ ہمارا قرآن کیا سیکھاتا ہے؟
کیوں کہ اگر آج یہ نوبت آئی ہے تو یہ ہماری وجہ سے ہی آئی ہے کہ میڈیا ہمیں دیکھتے ہوئے ہی ہم وہ سکالر (دین کی تبلیغ کرنے وال) مسلط کردیتے ہیں ۔ جن کو ہم اپنا آئیڈیل مانتے ہیں ۔ اگر آج ہم اپنی دین کی کتاب پڑتے ہیں تو ہو صرف دیکھاوے کہ لیے ۔ کہ ہم نے اس ماہ رمضان میں قرآن پاک مکمل پڑھ لیا ہے۔   لیکن کبھی ایک سورۃ بھی ترجمہ کے ساتھ پڑھی ہے؟ کبھی نہیں ۔ کیوں کے ٹائم ہیں نہیں ۔ اور آج یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ فرقہ واریت میں پڑ گئے ہیں ۔اور اس ترجمہ کو بخوبی پڑھ لیجئیے  گا یقینا ایمان تازہ ہوگا۔  اور آؤ آج ایک مہم کرتے ہیں میڈیا کہ سکالر سے جان چڑواتے ہیں۔    
سورۃ اخلاص - آیات کی تعداد 4
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ( 1 ) اخلاص - الآية 1
کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے
اللَّهُ الصَّمَدُ ( 2 ) اخلاص - الآية 2
معبود برحق جو بےنیاز ہے
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ( 3 ) اخلاص - الآية 3
نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ( 4 ) اخلاص - الآية 4
اور کوئی اس کا ہمسر نہی


Dedicated To Mr Waqar Azeem Mugal 


(India) بالی وڈ اداکار عرفان خان ممبئی میں وفات پا گئے


گذشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم بھی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئی تھیں اور ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔
اطلاعات کے مطابق انھوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی2018 .میں جب عرفان خان کو اپنے مرض کے بارے میں پتا چلا تھا تو انھوں نے خود اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا  زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گذشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔ مرض کے بارے میں علم ہوتے ہی عرفان خان علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے اور تقریباً ایک برس وہاں رہنے کے بعد مارچ 2019 میں انڈیا واپس آئے تھے۔ واپسی کے بعد عرفان خان نے دوبارہ کام بھی شروع کیا تھا اور چند ماہ قبل ان کی فلم’’انگریزی میڈیم’’ بھی ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی طبیعت اکثر بگڑتی رہی۔ ایسے میں پوری یونٹ کو کئی بار شوٹنگ روکنی پڑتی تھی۔ جب عرفان بہتر محسوس کرتے تھے تب شاٹ لیا جاتا تھا۔ عرفان خان نے اپنے کریئر میں بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پیکو، مقبول، حاصل اور پن سنگ تومر جیسی کامیاب فلمیں بھی شامل ہیں۔
ان کی ہالی وڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ سپائلڈر مین شامل ہیں۔
عرفان خان نے 2013 میں قومی فلم ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا اور اسی سال کانز فلم فیسٹیول کے دوران اپنی فلم ’لنچ باکس‘ کے لیے عوامی پسندیدگی کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
اس خبر کی تدید BBC نے بھی اپنی رپورٹ میں کردی ہے

#Covid-19, #Irfankhandied, #BollywoodActorIrfan Khan

Saturday, April 25, 2020

کورونا وائرس کے دوران اے سی کتنے ٹمپریچر پر اور کیسے چلایا جاسکتا ہے؟


گرمیوں کی آمد ہوچکی ہے اور جلد ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جائے گا، ایسے میں لوگوں کو گرمی سے بچنے کیلئے ایئر کنڈیشنر چلانے کی بھی ضرورت پڑے گی۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر کیا اے سی چلانا محفوظ ہے،اور اگر چلانا ہی ہے تو کتنے درجہ حرارت پر چلانا چاہیے؟ اس حوالے سےورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق موجودہ حالات میں ایئر کنڈیشنر کو 24 سے 30 ڈگری کے ٹمپریچر پر چلایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نمی کا تناسب 40 سے 70 فیصد کے درمیان رہے۔
 
ایئر کنڈیشنرز کی جانب سے ٹھنڈی ہوا کو ری سرکولیٹ بھی کیا جاتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ کوئی کھڑی وغیرہ کھلی رہے تاکہ قدرتی ہوا اے سی کی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ شامل ہوتی رہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جن کمروں میں اے سی ہے ان میں وینٹی لیشن بہت ضروری ہے، اگر اے سی بند ہے تب بھی تازہ ہوا کی آمد و رفت جاری رہنی چاہیے۔