Wednesday, April 29, 2020

Life changing Blogg...


ہم کون ہیں کبھی سوچا ہے؟ جواب انسان
ہمارا مزہب کیا ہے؟ جواب مسلمان/ عیسائی یا کوئی اور مزہب
لیکن وہ مزہب ہمیں کیا سیکھاتا کیا تربیت دیتا ہے؟ کبھی یہ نہیں سوچا ہم نے کیوں ؟ کیوں کے ہم نے اپنا (Ideal) ڈھونڈ لیا ہے یا لیے ہیں ۔ لیکن کبھی سوچا کہ ہم اپنا (Ideal) مثالی کردار کن کو بناتے ہیں ۔ وہ مثالی کردار ہمارے (Celebrities) ہیں ۔ جن کو ہم اپنے روزمرہ کی روٹین میں ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں ۔ اور یہ سال کے 12 ماہ میں سے 11 ماہ ہمیں کبھی کسی فلم ، کسی ڈرامہ سیریل، کبھی گانے کی پروموشن کی (Advertisement) کرتے نظر آتے ہیں ۔ اور جب مسلمانوں کا ایک مقدس ماہ آتا ہے جسے ماہ رمضان کہا جاتا ہے اور یہ (Celebrities) مثالی کردار اس ماہ میں میں ہمیں دین کی تبلیغ کرنے لگ جاتے ہیں۔ اور ہمارے میڈیا چینل بھی اسلام (Celebrities) کے ہاتھوں تھما دیتے ہیں ۔ اور اس میں کوئی اور غلط نہیں ہم لوگ خود ہیں ۔ کیوں کہ ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ ہمارا اسلام ۔ ہمارا قرآن کیا سیکھاتا ہے؟
کیوں کہ اگر آج یہ نوبت آئی ہے تو یہ ہماری وجہ سے ہی آئی ہے کہ میڈیا ہمیں دیکھتے ہوئے ہی ہم وہ سکالر (دین کی تبلیغ کرنے وال) مسلط کردیتے ہیں ۔ جن کو ہم اپنا آئیڈیل مانتے ہیں ۔ اگر آج ہم اپنی دین کی کتاب پڑتے ہیں تو ہو صرف دیکھاوے کہ لیے ۔ کہ ہم نے اس ماہ رمضان میں قرآن پاک مکمل پڑھ لیا ہے۔   لیکن کبھی ایک سورۃ بھی ترجمہ کے ساتھ پڑھی ہے؟ کبھی نہیں ۔ کیوں کے ٹائم ہیں نہیں ۔ اور آج یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ فرقہ واریت میں پڑ گئے ہیں ۔اور اس ترجمہ کو بخوبی پڑھ لیجئیے  گا یقینا ایمان تازہ ہوگا۔  اور آؤ آج ایک مہم کرتے ہیں میڈیا کہ سکالر سے جان چڑواتے ہیں۔    
سورۃ اخلاص - آیات کی تعداد 4
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ( 1 ) اخلاص - الآية 1
کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے
اللَّهُ الصَّمَدُ ( 2 ) اخلاص - الآية 2
معبود برحق جو بےنیاز ہے
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ( 3 ) اخلاص - الآية 3
نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ( 4 ) اخلاص - الآية 4
اور کوئی اس کا ہمسر نہی


Dedicated To Mr Waqar Azeem Mugal 


(India) بالی وڈ اداکار عرفان خان ممبئی میں وفات پا گئے


گذشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم بھی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئی تھیں اور ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔
اطلاعات کے مطابق انھوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی2018 .میں جب عرفان خان کو اپنے مرض کے بارے میں پتا چلا تھا تو انھوں نے خود اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا  زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گذشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔ مرض کے بارے میں علم ہوتے ہی عرفان خان علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے اور تقریباً ایک برس وہاں رہنے کے بعد مارچ 2019 میں انڈیا واپس آئے تھے۔ واپسی کے بعد عرفان خان نے دوبارہ کام بھی شروع کیا تھا اور چند ماہ قبل ان کی فلم’’انگریزی میڈیم’’ بھی ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی طبیعت اکثر بگڑتی رہی۔ ایسے میں پوری یونٹ کو کئی بار شوٹنگ روکنی پڑتی تھی۔ جب عرفان بہتر محسوس کرتے تھے تب شاٹ لیا جاتا تھا۔ عرفان خان نے اپنے کریئر میں بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پیکو، مقبول، حاصل اور پن سنگ تومر جیسی کامیاب فلمیں بھی شامل ہیں۔
ان کی ہالی وڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ سپائلڈر مین شامل ہیں۔
عرفان خان نے 2013 میں قومی فلم ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا اور اسی سال کانز فلم فیسٹیول کے دوران اپنی فلم ’لنچ باکس‘ کے لیے عوامی پسندیدگی کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
اس خبر کی تدید BBC نے بھی اپنی رپورٹ میں کردی ہے

#Covid-19, #Irfankhandied, #BollywoodActorIrfan Khan

Saturday, April 25, 2020

کورونا وائرس کے دوران اے سی کتنے ٹمپریچر پر اور کیسے چلایا جاسکتا ہے؟


گرمیوں کی آمد ہوچکی ہے اور جلد ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جائے گا، ایسے میں لوگوں کو گرمی سے بچنے کیلئے ایئر کنڈیشنر چلانے کی بھی ضرورت پڑے گی۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر کیا اے سی چلانا محفوظ ہے،اور اگر چلانا ہی ہے تو کتنے درجہ حرارت پر چلانا چاہیے؟ اس حوالے سےورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق موجودہ حالات میں ایئر کنڈیشنر کو 24 سے 30 ڈگری کے ٹمپریچر پر چلایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نمی کا تناسب 40 سے 70 فیصد کے درمیان رہے۔
 
ایئر کنڈیشنرز کی جانب سے ٹھنڈی ہوا کو ری سرکولیٹ بھی کیا جاتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ کوئی کھڑی وغیرہ کھلی رہے تاکہ قدرتی ہوا اے سی کی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ شامل ہوتی رہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جن کمروں میں اے سی ہے ان میں وینٹی لیشن بہت ضروری ہے، اگر اے سی بند ہے تب بھی تازہ ہوا کی آمد و رفت جاری رہنی چاہیے۔